میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پورٹ ٹرسٹ کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پلاٹس کی لیز کا 4 ارب روپے رینٹ وصول کرنے میں ناکام ہوگیا، قومی ادارے کو بھاری نقصان، کے پی ٹی انتظامیہ نے ذمہ دار افسران کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بلنگ رکارڈ میں واضح طور پر تحریر ہے کہ قومی ادارے کی 2 ہزار ایک سو 81 ایکڑ ز پر مشتمل 1609 رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی لیز کی گئی، جس میں 491 رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی لیز کی رقم 4 ارب 7 کروڑ 48 لاکھ روپے تاحال مختلف کاروباری اور سرکاری اداروں سے وصول نہیں کئے گئے، یہ تمام رہائشی اور کمرشل پلاٹس پورٹ ایریا سے باہر ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک 1986 کے سیکشن 84 کے تحت پلاٹس کے لیز کے بقایاجات اور دیگر رقوم وقت پر وصول کرنے ہیں، بصورت دیگر لیز اور جرمانہ کی وصولی کے لئے میجسٹریٹ کے سامنے سمری کارروائی کے لئے پیش کی جائے گی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پورٹ ایریا سے باہر 491 رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی لیز کی مد میں 4 ارب روپے رینٹ کی وصولی میں ناکامی سے متعلق کے پی ٹی انتظامیہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو بار بار آگاہی دی گئی ہے لیکن متعلقہ افسران نے اربوں روپے کی وصولی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے اور نہ ہی کوئی مکینزم تیار کیا ہے، پلاٹس کی لیز حاصل کرنے والے مختلف سرکاری اور نجی کاروباری اداروں کو رقم کی ادائیگی میں نرمی برتی گئی ہے جس کے باعث لیز حاصل کرنے والی پارٹیز ادائیگیاں نہیں کررہی، اربوں کی وصولی نہ ہونے کے باعث کراچی پورٹ ٹرسٹ کومالی معاملات میں مشکلات کا سامنہ ہے اور قومی ادارے کو سرمایہ کی صورت میں نقصان ہورہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں