قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ،شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پروجیکٹ کی تعمیر جاری
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی پروجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، گلستان سجاد میں شمس پرائڈ کی تعمیر کے دوران وینٹلیشین کی 10 فٹ گلی پر چھت ڈال دی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے خاموشی اختیار کرلی، کوئن پلازہ کے رہائشیوں کا احتجاج، تعمیرات قانون کے مطابق ہے، کوئی خلاف ورزی نہیں کی، محمد الدین میمن، تفصیلات کے مطابق شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی پروجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی دھجیان اڑا دی گئی ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق گلستان سجاد میں کوئن پلازہ کے ساتھ شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا گرائونڈ پلس 10 منزلہ پبلک پرائیویٹ کمرشل پراجیکٹ شمس پرائڈ کے نام سے تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ پروجیکٹ کے گرائونڈ کی تعمیر کے دوران ملحقہ پلازہ کے بیچ میں وینٹلیشین کیلئے موجود 10 فٹ خالی جگھ پر بھی چھت ڈال دی گئی ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق پلازہ کے ساتھ دوسری پلازہ کی تعمیر کے دوران 10 فٹ کا اسپیس چھوڑنا ہے تاکہ وینٹلیشین، پرائیویسی و دیگر چیزیں متاثر نہ ہوں، کوئن پلازہ کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے ایس بی سی اے کے قواعد کی دھجیان اڑاتے ہوئے 10 فٹ خالی جگہ پر بھی قبضہ کرکے تعمیرات کردی ہیں، وہ اس معاملیپر ایس بی سی اے میں شکایت کرینگے، تعمیراتی قواعد کے مطابق 10 فٹ اوپن اسپیس چھوڑنا لازمی ہے، اسے سلسلے میں رابطہ کرنے پر شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایم ڈی محمد الدین میمن نے کہا کہ انہیں کسے احتجاج کا پتہ نہیں ہے، ان کی پراجیکٹ کے تعمیرات قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں. دوسری جانب روزنامہ جرات کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قاسم آباد عرس ڈاوچ سے موقف لینے کے لیے کال کی گئی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں خلاف قواعد تمام تعمیرات کی سرپرستی عرس ڈاوچ کرتے ہیں۔