پاکستانی کوہ پیمائوں کی بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرنے کیلئے پیش قدمی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستانی کوہ پیمائوں کی خون جمادینے والی سردی میں آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے ۔کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے لئے پاکستانی کوہ پیمائوں کی پیش قدمی جاری ہے ، معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کہا ہے کہ کے ٹو سر کرنے کی مہم میں ان کا بیٹا ساجد علی اور جان اسنوری ساتھ ہیں ، جاری برفباری رک چکی ہے ، ہم عالمی ریکارڈ بنانے جا رہے ہیں قوم دعا کرے ،(آج) 25جنوری پاکستان کے لیے ایک اور عالمی ریکارڈ کا دن ہو گا۔مہم میں شامل کوہ پیما ساجد علی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو بغیر آکسیجن سر کریں گے ، جو کہ اب تک کسی کوہ پیما نے نہیں کیا۔ اس حوالے سے ساجد علی نے کہا ہے کہ کے ٹو بغیر آکسیجن سر کر کے ملک کا نام روشن کریں گے ، مہم مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، سخت موسم کا مقابلہ بھی امتحان ہے ، کوشش ہوگی بغیر آکسیجن کے ٹو سر کروں۔