میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلم اسٹار شان کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ

فلم اسٹار شان کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

فلم اسٹار شان کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اداکار شان نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے حاضر ہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔اداکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ، امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انھوں نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اْن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں