میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ پانچ سال کے لیے نئے چیف الیکشن کمشنر تعینات

ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ پانچ سال کے لیے نئے چیف الیکشن کمشنر تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ اور سندھ اور بلوچستان سے اراکین الیکشن کمیشن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تینوں عہدوں پر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن وزارت برائے پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کی مدت کے لئے نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جلد نئے چیف الیکشن کمشنر کے حلف کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رابطہ کرے گا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے ۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر نئے ارکان الیکشن کمیشن سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پارلیمانی کمیٹی برائے تعیناتی الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن نے تینوں تعیناتیوں کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی اور تینوں نام وزیر اعظم کو منظوری کے لئے بھجوائے تھے ۔ جبکہ وزیر اعظم کی ایڈوئس پر صدر مملکت نے تینوں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں