میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیراگون اسکینڈل، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پیراگون اسکینڈل، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈ ل میںمسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کردی ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے آغاز پر عدالت میں قیصر امین بٹ کی بیماری کی تحریری رپورٹس جمع کرائی گئی۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ قیصر امین بٹ بہت بیمارہیں، آج پیش نہیں ہوسکتے ، جس پرعدالت نے کہا کہ ہم ان رپورٹس کو نہیں مانتے ، انہیں اسٹیچر پر لے کر آئیں۔فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری ہربار عدالت چھوڑ کر قیصر امین کا بیان کروانے آتے ہیں۔انہوں نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ باقی گواہ کدھر ہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ گواہ آ رہے ہیں۔مزید برآں عدالت نے خواجہ برادران کو اجلاس میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں