میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے تفصیلی جواب آج ( جمعرات ) لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا جائے گا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں،پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے آج عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حفوظ بسنت کی تیاری کیلئے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ ہونی چاہیے اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے، اس کے علاوہ دھاتی تار کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں