میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا مذاکرات میں قومی سلامتی کو ملحوظ خاطررکھاجائے،وزیراعظم ،صدرسے ملاقات،اعتمادمیں لیا حکومت سے مذاکرات، پی ٹی آئی کا عمران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان وزیرخزانہ 2025کیلئے ایک واضح اور قابل عمل روڈ میپ کا اعلان کریں:پاکستان بزنس فورم کرم میں ایمرجنسی نافذ:متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم معاشرے کی ترقی کے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا:مرادعلی شاہ بلاول نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عوے کو بڑا مذاق قرار دے دیا کراچی :بے ہنگم ٹریفک اور حادثات 2024میں 771 زندگیاں نگل گئے کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ، مسئلہ باہمی تنازع ہے،دہشتگردی نہیں :علی امین

ای پیج

e-Paper
ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان

Author One
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور:پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج گورنر ہاس میں ہوگا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی اور پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کریں گے جبکہ ن لیگ کی طرف سے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔

اجلاس میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مقامی سطح پر درپیش مسائل بارے مشاورت کی جائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے پنجاب میں ن لیگ سے تحفظات پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاملات کے حل کے لئے پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں