میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز الہٰی کی سبکدوشی: مقدمے کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

پرویز الہٰی کی سبکدوشی: مقدمے کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کے لیے5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کو دی گئی تھی۔ بینچ میں جسٹس محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی شامل تھے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ ہم میں سے ایک جج اس بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ جسٹس فاروق حیدر کافی کیسز میں پرویز الہٰی کے وکیل رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے ممبر جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے ممبر جسٹس فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست مزید سماعت کے لیے واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں