سیاسی بحران: گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پنجاب اسمبلی میں جاری سیاسی بحران میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی خبروں کے درمیان باۤلاخر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا۔ گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی، تاہم نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ ہی بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔