میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماضی میں سیاستدان غلط راستے پر چل کر نشان عبرت بنے ،وزیراعظم

ماضی میں سیاستدان غلط راستے پر چل کر نشان عبرت بنے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاستدان غلط راستے پر چل کر نشان عبرت بنے ، کبھی ہسپتال جا رہے ہیں، کبھی باہر بھاگ رہے ہیں، باپ کی چوری چھپانے کیلئے بچوں کو جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے ، لوٹ مار کا پیسہ کبھی کسی کے کام نہیں آتا۔ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب کرکٹ میں آیا تو میرے سامنے بھی دوراستے آگئے ، ساؤتھ افریقہ کرکٹ کھیلنے کیلئے بہت پیسے کی پیشکش ہوئی، جنہوں نے سالوں ملک کا اقتدار سنبھالا ان کے سامنے بھی 2 راستے تھے ، باپ کی چوری بچانے کیلئے بچوں کو جھوٹ بولنا پڑتا ہے ، چوری کے پیسے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کام نہیں آتا، اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ نبیؐ کے راستے پر چلو، قرآن پاک میں واضح ہے کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے 70 فیصد اخرات کم کیے ، وفاقی حکومت نے اپنے 40 فیصد اخراجات کم کیے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، ملک میں اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا صرف گورننس کو ٹھیک کرنا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونیوالوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جب تک جان و مال کی حفاظت نہیں ہوتی قوم ترقی نہیں کرتی، ہماری سرحدوں پر قوم کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے ، امن و امان قائم ہونے تک معاشرے میں خوشحالی نہیں آتی، پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کے وہ مستحق ہیں، میں چاہتا ہوں قوم پولیس کو پسند کرے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت میں آئے تو پولیس کا مورال گرا ہوا تھا، میں نے خیبرپختونخوا پولیس کو تبدیل ہوتے دیکھا، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں پولیس کو تبدیل کیا، کئی بار آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتا ہے ، سمجھتا ہوں پولیس کو ملنے والی تنخواہ کافی نہیں، مہنگائی میں اضافہ ہوچکا لیکن تنخواہیں نہیں بڑھیں، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب سے کم ہیں، پولیس کی تنخواہوں سے متعلق آج حفیظ شیخ سے بات کروں گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر پولیس اہلکار کو 10 لاکھ روپے کے اخراجات کا ہیلتھ کارڈ دیں گے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں اسلام آباد پولیس کیلئے پروگرام لا رہے ہیں، پولیس تنخواہ سے جو ہاؤس رینٹ کٹوائے گی وہ گھر کی قسط ہوگی، اقساط پوری ہونے پر پولیس اہلکار گھر کے مالک بن جائیں گے ۔اس سے قبل وزیراعظم نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، عمران خان کو چاق چوبند دستوں نے سلامی دی، انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت کا بہترین مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں