سپریم کورٹ ریفرنس بھجوانے کی وزیر اعظم کی تجویز منظور
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کر دئیے ۔ وزیرِ اعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ / شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے ۔ ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (6)122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے ۔