میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کانواز شریف ،مولانافضل الرحمن سے رابطہ

آصف زرداری کانواز شریف ،مولانافضل الرحمن سے رابطہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے استعفوں کے معاملہ پرپیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر بضد ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا،جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آصف زرداری نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیے جائیں،ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں،پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے تو 15 سے زائد نشستیں حاصل کرسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری کے موقف سے اختلاف کیااور کہا کہ پی ڈی ایم استعفے دے دے تو سینیٹ الیکشن کروانا مشکل ہوگا۔سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا،جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آصف زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر متفق ہے ،جس پر مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ اس معاملے کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حل کرینگے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے ان کی صحت بارے میں بھی دریافت کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں