امریکی دھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت نہیں چھوڑیں گے ٗ پاکستان
شیئر کریں
نیویارک(فارن ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت نہیں چھوڑیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی پیش کی گئی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہوگئی تھی۔ اس موقع پر پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور بیت المقدس کا دفاع پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور حالیہ دھمکیوں کے باوجود پاکستان فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا، ہم تاریخ کے اہم ترین موڑ پر کھڑے ہیں ٗحالیہ دنوں میں رونما ہونے والے اہم واقعات پر غیرمعمولی ردعمل دینا ضروری ہوگیا تھا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس قراداد کے ذریعے پوری عالمی برادری نے امریکا کو پیغام دیا کہ اس کے غیرقانونی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔