میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھر میں‌پیپلز پارٹی امیدواروں‌کا بھرپور مقابلہ کرینگے،پیر صدرالدین شاہ راشدی

سندھ بھر میں‌پیپلز پارٹی امیدواروں‌کا بھرپور مقابلہ کرینگے،پیر صدرالدین شاہ راشدی

منتظم
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف سرگرم عمل اپوزیشن کے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )نے سکھر کے اپنے حالیہ کامیاب جلسے کے بعداب18فروری کومورو میں ایک اور جلسے کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے،جی ڈی اے رہنمائوں نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی متبادل نہیں،آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں ہر جگہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کیا جائے گا اور سندھ حکومت کی کرپشن اور سندھ کے عوام کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف بھر پور طریقے سے آواز بلند کی جائے گی۔ گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس کا سربراہی اجلاس جمعہ کو اتحاد کے سربراہ اور مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کی زیر صدارت ان کی قیام گاہ کنگری ہائوس میں ہوا جس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال اور پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی مہم میں مزید تیزی لانے سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر آغا طارق پٹھان کے صاحبزادے آغا تیمور بھی شریک ہوئے اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بھی اب جی ڈی اے کی جدوجہد میں اس کے ساتھ ہوں گے۔اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی، نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ جتوئی، قومی عوامی تحریک کے ایاز لطیف پیلیجو، پیپلز پارٹی ورکرز کے صفدر عباسی، عرفان خان مروت، سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ اور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جی ڈی اے کے رہنمائوں کی جانب سے میڈیا کو بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے میڈیا کو بتایا کہ آج کے اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر بھی بات ہوئی اور جی ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گا اور ہرجگہ ظلم کے خلاف آواز اُٹھائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں