میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ سرگرمیاں بے نقاب

افغانستان میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ سرگرمیاں بے نقاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

افغانستان میں مغربی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہیں
دہشتگرد گروہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ، خراسان صوبے میں داعش سرگرم ہے،روسی مندوب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈنمارک اور روس نے افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دہشت گردانہ عزائم سے عالمی برادری کو خبردار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔روسی مندوب واسیلی نیبینزیا نے کہا کہ خراسان صوبے میں داعش سرگرم ہے اور مغربی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ڈنمارک کی مندوب کرسٹینا مارکس لاسن نے بتایا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) کو افغان حکومت کی جانب سے معاونت حاصل ہے، جو پاکستان سمیت خطے میں حملوں کے ذمہ دار ہیں۔افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری جنوبی اور وسطی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، اور عالمی برادری کے لیے ان کا فوری اور مشترکہ مقابلہ ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں