میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ،بدانتظامی کے الزامات پرفارغ خاتون ایک بار پھر سیکریٹری تعینات

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ،بدانتظامی کے الزامات پرفارغ خاتون ایک بار پھر سیکریٹری تعینات

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:مسرور کھوڑو) سندھ حکومت نے بدانتظامی و دیگر الزامات پر عہدے سے فارغ خاتون افسر پر ایک بار پھر نوازش کردی، کالج ایجوکشن میں نچلے گریڈ کی اسسٹنٹ پروفیسر نصرت پروین سہتو کو انتظامی عہدہ دیدیا گیا۔رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاہ کی جانب سے کالج ایجوکشن میں گریڈ 18 کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 19 میں ڈیپوٹیشن پر سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کامنصب تفویض کردیا گیا ہے ،جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق نصرت پروین سہتو کو ایک برس کی مدت کے لیے سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ذمہ داری دیدی گئی ہے ، جبکہ ایک برس قبل نصرت پروین سہتو پر بطور سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ بدانتظامی و دیگر الزامات تھے ، جس کی بنیاد پر حکام نے انکوائری شروع کر کے خاتون کو عہدے سے ہٹایا تھا، ذرائع کے مطابق کالج ایجوکیشن میں نچلے گریڈ کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نصرت پروین سہتو اثر و رسوخ استعمال کر کے ایک بار پھر سے انتظامی عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں