میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی ،آرمی چیف

فوج اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 19 نومبر کو منعقدہ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تسلسل اور جلد منعقد ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی تیاری کے طور پشاور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنزکی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعلی خیبرپخونخوا علی امین گنڈا پور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے ۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو اجاگرکیا ، شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیااور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجیوں کے بلند حوصلے ، آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔۔آرمی چیف نے دشمن دہشت گردوں کے نیٹ ورک ختم کرنے کے عزم کو دہرایا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیرقانونی عناصرکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کی بنیاد ہیں، قربانیان مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل جذبے اور لگن کو تحریک دیتی ہیں، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے ، دہشت گرد عناصر اور ان کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور سلامتی کے دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گی فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی تاکہ دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں