میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی احتجاج کال، حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنان پر کریک ڈاؤن

عمران خان کی احتجاج کال، حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنان پر کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز خاصخیلی) حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنان پر کریک ڈاؤن، ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید وائس چیئرمین یو سی سمیت گرفتار، مختلف علاقوں میں پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنان پر کریک ڈاؤن، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنان پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ، حیدرآباد کے تین تھانوں کی بھاری پولیس نفری نے لیاقت کالونی میںٹا ؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید کو گھر سے باہر گرفتار کرلیا جبکہ ان کے ساتھ ایک یونین کونسل کے وائس چیئرمین کو بھی گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق عدنان رشید کارکنان سے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے میٹنگ کر رہے تھے ، دوسری جانب لطیف آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے گئے تاہم ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنان دوسرے مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں، دوسری جانب حیدرآباد شہر میں تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حیدر چوک، لبرٹی چوک، پریس کلب سمیت اہم چوکوں چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں