میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
6 سال قید و بند کی اذیتوں کے بعد خالدہ ضیا پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئیں

6 سال قید و بند کی اذیتوں کے بعد خالدہ ضیا پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چھ سال کی قید و بند اور نظربندی کی اذیتوں کے بعد، بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا پہلی مرتبہ منظر عام پر آئیں۔ ان کے شوہر مجیب الرحمن اور ضیا الرحمن بھی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا نے معزول وزیراعظم بھارت نواز حسینہ واجد کے طویل دور حکمرانی میں چھ سال تک قید و بند کی صعوبتیں اور گھر میں نظربندی کی مشکلات برداشت کیں۔ انہیں 2018 میں حسینہ واجد نے بدعنوانی کے الزام میں قید کیا تھا۔وہ پہلی بار اس وقت نظر آئیں جب انہوں نے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کیا۔یاد رہے کہ حسینہ واجد، جو اس وقت مفرور ہوکر بھارت میں پناہ گزین ہیں، نے خالدہ ضیا کو 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں قید کیا تھا۔ تاہم، اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں حسینہ واجد کے 15 سالہ دور اقتدار کے خاتمے کے چند گھنٹوں بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں