سندھ حکومت کاکے ایم سی کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
شیئر کریں
نگراں حکومت سندھ نے کے ایم سی کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مانیٹرنگ کیلئے سات رکنی کمیٹی بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چلنے والے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام میں گھپلوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد پہلی بار کے ایم سی کے ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے محکمہ بلدیات کو مانیٹرنگ کرنے کی آگاہی دی گئی ،کے ایم سی کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر، انڈرگراونڈ پل، پارکس اور دیگر منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔نگراں حکومت سندھ کی جانب سے 21 نومبر سے 21 ڈسمبر تک ایک ماہ چلنے والی مانیٹرنگ کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی ماہرین کے ساتھ مل کر ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے ساتھ معیار کو دیکھے گی، محکمہ بلدیات کے مطابق مدت کے بعد پہلی بار کراچی میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔