میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی سپریم کورٹ نے کمیٹی کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی دے دی

امریکی سپریم کورٹ نے کمیٹی کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی دے دی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات بڑھنے لگیں، امریکی سپریم کورٹ نے ہاؤس پینل کمیٹی کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ ہاؤس کمیٹی 2015 سے 2020 کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ان سے منسلک کاروبار کے مالی گوشواروں کی چھان بین کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج مین ہٹن نے سابق امریکی صدر کے خلاف کیس کی تاریخ دے دی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے تین بچوں کے خلاف دھوکا دہی کیس کی سماعت 2 اکتوبر 2023 کو ہوگی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فراڈ کا مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، پراسیکیوٹر دفتر کو کیس میں کرمنل چارجز فائل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں