میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اسپتال کے باہر سے دو ماہ کی بچی اغوا

کراچی میں اسپتال کے باہر سے دو ماہ کی بچی اغوا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب سے دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی بچی کو پولیس تاحل بازیاب نہ کرا سکی ، بچی کے اغوا کا مقدمہ نیوٹاون تھانے میں درج کر کے تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سپرد کر دی گئی۔محمد امجد نامی شخص نے گزشتہ روزتھانہ نیو ٹاون میں آکر تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر محمد ارشاد کو بتایا کہ وہ مکان نمبر MC-546 شملہ پہاڑی مانسہرہ کالونی بن قاسم محلہ لانڈھی کا رہائشی ہے اور پرائیوٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ۔مدعی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کی اہلیہ حنا بی بی اور اس کی بہن عذرہ بی بی صبح 5 بجے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ ( کلینک) بہادر آباد ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے ٹوکن لینے گئے تھے اور دن تقریبا ڈھائی بجے میری بچی کی دوائی لینے کے بعد گھر جانے لگے تو ایک خاتون نے میری اہلیہ سے کہا کہ آپ کی بچی بہت پیاری ہے مجھے دو میں اس کو بوتل سے دودھ پلاتی ہوں میری بیوی نے بچی ہما جس کی عمر دو ماہ ہے اور دودھ کی بوتل اس نامعلوم خاتون کو دے دی اور وہ پیدل چلتے ہوئے بہادرآباد چار مینار چورنگی تک آئے پھر تقریبا ساڑھے 3 بجے کے قریب وہ عورت اچانک بچی سمیت غائب ہوگئی میری بیوی اور بہن نے اس خاتون کو کافی ڈھونڈا اور جب وہ نہیں ملی تو مجھے فون کر کے اطلاع دی جس پر میں تھانے رپورٹ درج کرانے آیا ہوں۔پولیس نے مدعی محمد امجد ولد محمد ایوب کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مغویہ ہما کا مقدمہ الزام نمبر 402/2020 بجرم دفعہ 364A اور 369 کے تحت نامعلوم خاتون کے خلاف درج کر کے مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سپرد کر دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں