میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر، مودی سرکار کے مسلم دشمن ایجنڈے میں تیزی

مقبوضہ کشمیر، مودی سرکار کے مسلم دشمن ایجنڈے میں تیزی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرکو پوری طرح ہند و رنگ میں رنگنے کی غرض سے بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے میں تیزی سے اپنے مسلمان دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے 18 آل انڈیا سروسز سے افسروں کو تعینات کر رہی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے جن 18 آل انڈیا لیول سروسز کے افسروں کو مقبوضہ علاقے میں تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے ان میں سنٹرل سول سروسز ، انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروسز، انڈین ریلوے پرسونل سروسز ، انڈین ریلوے ٹریفک سروسز، ریلوے پروٹیکشن فورس، انڈین سول اکاؤنٹس سروسز ، انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروسز ، انڈین آرڈیننس فیکٹری سروسز ، انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروسز ، انڈین پوسٹل سروسز ، انڈین کمیونیکیشن فنانس سروسز ، انڈین فارن سروس ، انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز ، انڈین کارپوریٹ لا سروس ، انڈین سول اکاؤنٹس سروسز ، انڈین انفارمیشن سروسز ، ریونیو سروسز ، کسٹم اینڈ سنٹرل ایکسائز سروسز اورانڈین ٹریڈسروسز شامل ہیں۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنے کے عمل کی نگرانی کیلئے ماہرین کی آڑ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارندوں کوجموںوکشمیر بھیجنا چاہتی ہے ۔ یہ عمل آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ اب تک جموں وکشمیر میں 55سے 60 بھارتی آئی اے ایس افسران تعینات کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں