میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان :فورسز کا آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان :فورسز کا آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، شہید جوان صدام کی عمر 27 سال اور کرک کا رہائشی ہے۔ راولپنڈی(بیورورپورٹ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، شہید جوان صدام کی عمر 27 سال اور کرک کا رہائشی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں