میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 4کیسز سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 4کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 4نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس نے محکمہ صحت کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ہی وقت میں4نئے پولیو کیسز سامنے آگئے ۔ نئے پولیو کیسز لکی مروت، بنوں، اپر اور لوئر کوہستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع لکی مروت میں علاقہ بیست خیل تحصیل سرائے نورنگ کی 3ماہ کی بچی کے نمونے 7نومبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بچی نے پولیو سے بچا ئوکے کوئی قطرے نہیں پیئے تھے ۔اسی طرح بنوں کے علاقے جانی خیل تحصیل وزیر کے 10ماہ کے بچے کے نمونے بھی 31اکتوبر کو لیبارٹری بھیجے گئے تھے ۔ بچے نے مختصر مدت میں اضافی ڈوزز میں صرف 5 ڈوزز حاصل کی تھیں جبکہ روٹین ایمونائزیشن میں صرف ایک ڈوز لی تھی۔بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ضلع کوہستان کی تحصیل پٹن سے 42ماہ کی بچی کے نمونے 27اکتوبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے ۔ جبکہ ضلع کوہستان اپر کی یونین کونسل کمالیہ تحصیل داسو میں5 سال کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 68ہوگئی ہے ۔ جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 91تک پہنچ گئی ہے ۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال لکی مروت اور بنوں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ کیسز کے لحاظ سے ہائی رسک اضلاع بن گئے ہیں۔ لکی مروت میں 15اور بنوں میں 24پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ کوہستان لوئر اور اپر میں رواں سال کے پہلے متاثرہ کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے ۔دیگر اضلاع میں شمالی وزیرستان میں 8، تورغر7، ہنگو میں 2جب کہ باقی اضلاع باجوڑ، چارسدہ، ڈی آئی خان، خیبر شانگلہ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک کیس کو رپورٹ کیا گیا ہے ۔ اب تک بلوچستان سے 7، پنجاب سے 5اور سندھ سے 10متاثرہ بچوں کو رپورٹ کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں