میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کو نہیں مانتا، پی پی سے گلہ ہے، عدلیہ سے انصاف کی امید نہیں، این آر او کیا نہ کروں گا، نواز شریف

تحریک انصاف کو نہیں مانتا، پی پی سے گلہ ہے، عدلیہ سے انصاف کی امید نہیں، این آر او کیا نہ کروں گا، نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتے، جبکہ نہ کبھی این آر او کیا اور نہ ہی کریں گے۔اسلام آباد میں لیگی ایم این ایز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتے، تکلیف ہوتی ہے جب پیپلز پارٹی جیسی جماعت آمروں کے قوانین کو سپورٹ کرے، پیپلز پارٹی سے ہونے والے میثاق جمہوریت پر اب بھی قائم ہوں جب کہ کبھی این آر او نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف سے زیادہ توقع نہیں ہے، ان کی سیاست جمہوریت کے لیے نہیں ہے، جبکہ میں جو بھی جدوجہد کر رہا ہوں اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے کر رہا ہوں، اپنی ذات پر ملک اور قوم کو ترجیح دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا، تحریک انصاف، جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کی سیاست کرتی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن ججز نے پی سی او کا حلف اٹھایا ہو وہ کیسے انصاف دے سکتے ہیں، جبکہ عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں ہے،وقت بدل گیا اور اب کوئی آمر کے اقدامات کو تحفظ نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری نااہلی ختم کرنے والا بل ملک کا مستقبل روشن بنانے والا بل ہے جبکہ آئین، قانون اور جمہوریت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کی وجہ سے معیشت پر ضرب پڑی اور ہماری حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، گاڈ فادر اور اطالوی مافیا کے الفاظ عدالتوں کو زیب نہیں دیتے ججوں نے پاناما کے بجائے اقامہ پر سزا دی، ہمارے لیے عدالت کا پیمانہ کچھ اور ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر افسوس ہے اس نے آمروں کے قانون کو سپورٹ کیا، مجھے پی ٹی آئی سے گلہ نہیں، کیونکہ وہ سیاسی جماعت نہیں اور جمہوریت کے قریب سے بھی نہیں گزری۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں