میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد، دھرنے کے شرکاء کا پتھرائو، ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی

اسلام آباد، دھرنے کے شرکاء کا پتھرائو، ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ دھرنے کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھرائوسے ایس پی صدر عامر نیازی سمیت پولیس اور ایف سی کے 4اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حلف نامے میں ترمیم کے مسئلے پر اسلام اباد میں 18روز سے دھرنا جاری ہے گذشتہ روز دھرنے میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوتی رہیں مظاہرین گارڈن ایونیو کے قریب کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں اور ان کے پتھراوکی وجہ سے ایف سی اور پولیس کے 4ہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایس پی صدر عامر نیازی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مظاہرین اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھاہے جن کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون کو مستعفی کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اس حوالے سے دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کے 6ادوار بھی ہوچکے ہیں جو بے نتیجہ ختم ہو ئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں