پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ،آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی
شیئر کریں
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، سیلاب کے باعث سخت معاشی نقصان کا دھچکا لگا ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے، بجٹ میں مختص اہداف متاثر ہو سکتا ہے، ٹیکس نظام اور انرجی سیکٹر میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،شارٹ ٹرم سبسڈی کو ختم کرنا ہو گا، رپورٹ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، تاہم پاکستان کو سیلاب کے باعث سخت معاشی نقصان کا دھچکا لگا ہے، سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ متاثر اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے، بجٹ میں مختص اہداف متاثر ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان کو ٹیکس نظام اور انرجی سیکٹر میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2030 تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4 اعشاریہ 5 فیصد رہ سکتی ہے۔ ادھر پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو مثبت کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں اصلاحات اور فنانشل ڈسپلن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، گزشتہ برسوں کی نسبت رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، تاہم پاکستان کو مختلف شعبوں کیلئے دی گئی شارٹ ٹرم سبسڈی کو ختم کرنا ہو گا، مڈل انکم ممالک میں پاکستان رواں مالی سال تیسرے نمبر پر گروتھ حاصل کرے گا، جبکہ مڈل انکم ممالک میں مصر، مراکش پاکستان سے آگے نکل گئے، نارتھ افریقہ ریجن، افغانستان اور پاکستان میں مجموعی گروتھ 3 اعشاریہ 7 کا تخمینہ ہے۔


