یرغمالیوں کی مزید 2لاشیں اسرائیل کے سپرد(غزہ پر حملوں میں 13 فلسطینی شہید)
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
اسرائیل کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن ، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا
تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،شہدا کی تعداد 110 ہوگئی
غزہ سے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں۔اسرائیل نے مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا، غزہ میں 24 گھنٹے میں مزید 13 فلسطینی شہید کر دیٔے گئے، جنگ بندی معاہدے کے نفاذ سے لیکر اب تک شہدا کی تعداد 110 سے زائد ہوگئی۔تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، مختلف ہسپتالوں میں مزید 57 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، شہدا کی تعداد 68 ہزار 229 ہوگئی۔غزہ میں لاشوں کے انبار لگ گئے، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی، امداد تاحال بند رہی، فرانسیسی صدر نے رفاہ بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔


