میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایچ او اللہ بخش کی تعیناتی،بلال کالونی میںجرائم بڑھ گیا

ایس ایچ او اللہ بخش کی تعیناتی،بلال کالونی میںجرائم بڑھ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری واقعات میں پے در پے اضافہ
متعلقہ پولیس اپنے بیٹروں کے ذریعے نوٹ بٹورنے میں مصروف

( رپورٹ؍ اسد رضا) تھانہ بلال کالونی کی حدود میں اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے واقعات میں پے در پہ اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ بلال کالونی حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے تھانے کا عملہ ایس ایچ او بلال کالونی کی سرپرستی میں جرائم پیشہ عناصر کو موکلیں دینے میں مصروف علاقے میں ماوا گٹکا کی فروخت دھڑلے سے جاری جوا سٹہ اور منشیات کی محفلیں کوئی روکنے والا نہیں علاقے میں ٹھیلے پتھارے ہوں یا کوئی پان کا کیبن ایس ایچ او بلال کالونی اپنے بیٹروں کے ذریعے فیض یاب ہو رہے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش کی تعیناتی کے بعد سے علاقے میں ہر قسم کا جرائم بڑھ گیا ہے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں ا رہا ہے اگر کوئی متاثر شہری تھانے جاتا ہے تو تھانے کے عملے کی جانب سے اسے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے بلال کالونی پولیس کی جانب سے ناروا سلوک پر علاقے کی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں تھانہ بلال کالونی کے ایس ایچ او اللہ بخش کو فوری تبدیل کیا جائے ان کی جگہ کسی قابل اور فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقے کی عوام میں بے چینی اور خوف کی فضا کو ختم کیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں