400 بلیو پاسپورٹ غیرمجاز افراد کو جاری،54 ابھی بھی زیراستعمال
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
چارسو بلیو پاسپورٹ غیرمجازافراد کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرمتعلقہ اور غیرمجاز افراد کو یہ بلیوپاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان جاری ہوئے، 54 بلیوپاسپورٹ ابھی بھی غیرمجاز افراد استعمال کررہے ہیں۔زرائع وزارت داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ 57 ہزار بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں، ذرائع وزارت داخلہ کہتے ہیں کہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تیرہ سو ریڈپاسپورٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔بارہ ہزارسے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیرملکیوں شہریوں کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ پاسپورٹ سعودی حکام نے افغان شہریوں سے ریکورکیے ہیں،معاملے پر ایف ا?ئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔