میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
26 ویں آئینی ترمیم میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے، وزیراعظم

26 ویں آئینی ترمیم میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سیاسی و معاشی استحکام میں سنگ میل ہے اور میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے، ترمیم ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترمیم میں صدر مملکت، بلاول بھٹو اور نواز شریف کا بھرپور تعاون رہا جبکہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ آئینی ترمیم سے عام آدمی کو برسوں سے زیرالتوا مقدمات میں انصاف نہیں ملتا، جوڈیشل بینچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت میں شامل اتحادیوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، یہ ترمیم سیاسی رہنماؤں کے درمیان مشاورت کی عکاس ہے۔ آئینی ترمیم 2006 میں طے پانے والے میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں