میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان کی وصولی مہم شروع

ادارہ ترقیات، بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان کی وصولی مہم شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد ،ڈائریکٹر جنرل کا نیا سسٹم، بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان نے وصولی مہم شروع کردی، تمام بلڈرز کو سیٹلمنٹ سروے کا فارم 7 دن میں جمع کروانے کا نادر حکم نامہ جاری، عامر پٹھان پر اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کے میں نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل نے نیا سسم لاگو کردیا ہے جس کی سربراہی بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان کے حوالے کردی گئی، عامر پٹھان سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بطور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر تعینات تھے ، کچھ دن قبل اس کا سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ادارہ ترقیات تبادلہ کیا اور اسے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا ہے ، عامر پٹھان نے تقرری کے ساتھ ہی وصولی مہم شروع کرتے ہوئے بلڈرز کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے ، عامر پٹھان نے تمام بلڈرز کو نادر شاہی لیٹر جاری کرتے ہوئے سیٹلمنٹ سروے کے فارم نمبر 8 اور 2 سات دن میں جمع کرانے کا حکم نامہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بصورت دیگر این او سیز رد کی جائیں گی، عامر پٹھان کی جانب سے وصولی مہم اور سسٹم لاگو کرنے کے بعد افسران پریشانی کا شکار ہیں جبکہ بلڈرز نے عدالت میں جانے کا اعلان بھی کیا ہے ، واضح رہے کہ عامر پٹھان ریکارڈ چوری کرنے کے الزام میں جیل بھی جا چکا ہے اور بحریہ ٹاؤن کو بغیر چالان کے این او سیز دینے کا الزام بھی ہے ، عامر پٹھان پر اینٹی کرپشن میں ایم نائن موٹروے پر تین اسکیموں کو غیرقانونی این او سی دینے پر اینٹی کرپشن میں تحقیقات بھی جاری ہیں، ذرائع کے مطابق موجودہ ڈائریکٹر جنرل زاہد شر غیرفعال ہے جبکہ عامر پٹھان ڈی فیکٹو ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں