پاک بھارت ٹاکرا،ایڈمنسٹریٹر کاکراچی میں اسکرینیں لگانے کا اعلان
شیئر کریں
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے شہر میں اسکرینیں لگانے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ آج 40 سال بعد کے ایم سی لیاقت آباد سپرمارکیٹ ٹھیک کرنے جارہی ہے اور انشا اللہ جلد ہی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ روز وسیم اختر کو دیکھتا ہوں وہ میرے لیے بیانات دیتے ہیں، جب خود موصوف تھے تو کچھ اور کہتے تھے آج کچھ اور کہتے ہیں، لوگ اختیارات وسائل کی بات کرتے تھے، وسائل وہی ہیں بس نیت تبدیل ہوئی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وزیراعظم عمران خان کو بھی آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے کیونکہ عمران خان اور مہنگائی لازم وملزوم ہوگئے ہیں۔