فائرنگ کا تبادلہ ،میران شاہ میں فوج کے2جوان شہید،ایک دہشت گرد مارا گیا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد مارا گیا جبکہ دو جوان شہیدہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں جبکہ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے اور سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔