میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کامہنگائی ،حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کیخلاف احتجاج

پی ڈی ایم کامہنگائی ،حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر نکل آئی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام سمیت حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مظاہرے ہوئے، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سندھ میں اور جماعت اسلامی نے پشاور میں حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا۔مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں اپوزیشن نے دہائی دینا شروع کردی، کراچی سے خیبر تک اپوزیشن حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔پاکستان مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام سمیت حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا، نعروں کی گونج میں ریلیاں نکالیں، جلسوں کا پنڈال سجالیا۔لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ن لیگ کے سعد رفیق نے حکومت کو معاملات صحیح رکھنے اور دوسری صورت میں گھر جانے کی وارننگ دے دی۔ایمپریس مارکیٹ کراچی میں بھی مسلم لیگ ن، جے یو ا?ئی ف، نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، حکومت کو عوام کے منہ سے نوالہ کھینچنے، کا ذمے دار قرار دے دیا۔پیپلز پارٹی کے جیالے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، کراچی کے علاقے لانڈھی میں وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سڑکوں پر نکل آئے۔جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے پشاور میں حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا، ملک بھر میں پی ڈی ایم کے کارکنوں نے حکومت کو ملک کو ا?ئی ایم ایف کی جھولی میں ڈالنے اور بے روزگاری کا طوفان برپا کرنے کا ذمے دار قرار دے دیا۔اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے حکومت کو معاشی پالیسیاں درست کرنے یا دوسری صورت میں گھر جانے کا الٹی میٹم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں