افغانستان میں مدرسہ پر فضائی بمباری
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی کارروائی گزشتہ روز افغانستان کے صوبے تخارکے ضلع بھارک میں کی گئی ، جس میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا ۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی پرابھی کوئی ردعمل نہیں دیا کیونکہ واضح نہیں ہوا کہ فضائی حملہ افغان فورسز یا غیر ملکی فورسز نے کیا ہے۔