میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

کراچی میں چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملے کے معاملے میں سیکیورٹی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں اور ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) میں تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس میں 30 ہزار میں سے 16 ہزار نئی بھرتیاں ہوچکیں، تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں، میرٹ کے بغیر میں بھی کسی کو پولیس میں بھرتی نہیں کر سکتا۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی کے تاجر اور عوام ملک دشمنوں کی چال کو سمجھیں، تاجر چیزوں کو دیکھ بھال کر آگے بڑھائیں، ملک دشمن عناصر تیار بیٹھے ہوتے ہیں، جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے ملک دشمن عناصر جھوٹا مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیتے ہیں، ہائی پروفائل کیسز کا ملک دشمن عناصر زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں، آئی جی آفس اور کراچی پولیس چیف آفس میں پولیس میڈیا سیل بنارہے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں اور تمام اقدامات کررہے ہیں، پولیس کا محکمہ تفتیش کمزور ہے اس کو بہتر کر رہے ہیں، کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے رقم مختص اور یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں، شہر میں بڑی تعداد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگ چکے ہیں۔کراچی میں چینی نژاد شہریوں پر فائرنگ کے حوالے سے آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی شہری قتل کیس میں ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ، ملوث ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کررہے ہیں، اس حوالے سے سیکیورٹی ایجینسیوں سے بھی رابطے میں ہیں، تحقیقات کے دوران سراغ ملے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس شہر میں اچھا کام کررہی ہے ، تنقید مت کریں ، کراچی میں کسی آپریشن کی ضرورت نہیں ، 2013کے مقابلے میں کراچی کے حالات پولیس نے بہتر کئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں