میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ممبر ایل یو بنائے گئے 14 افسران کرپشن زدہ نکلے

سندھ میں ممبر ایل یو بنائے گئے 14 افسران کرپشن زدہ نکلے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ عقیل احمد ) سندھ میں پچھلے 14 سال میں 17 افسران کو ممبر ایل یو بنایا گیا ہے ان میں اکثر یا تو جیل اور مقدمات کا سامنا کرتے رہے یا پھر مختلف الزامات کے تحت انکوائریز کا سامنا کرتے رہے ان میں غلام مصطفیٰ پھل ، آفتاب میمن اور دانش سعید دو دو مرتبہ اس عہدے پر رہ چکے ہیں ان میں صدیق میمن ، سبحان میمن ، شاذرشمعون ، غلام مصطفیٰ پھل ، ثاقب سومرو ، آفتاب میمن ، جاوید حنیف ، مختیار سومرو ، ساجد جمال ابڑو ، غلام مصطفیٰ پھل ، آفتاب میمن ، دانش سعید ، اعجاز بلوچ ، سمیع صدیقی ، شمس الدین سومرو ، محمد شریف شیخ اور اب دانش سعید شامل ہیں ان افسران میں صرف مختیار سومرو ، ساجد جمال ابڑو، شمس الدین سومرو اور محمد شریف شیخ ایسے افسران ہیں جن پر کوئی کیس نہیں بنا۔ باقی افسران نیب کے ریفرنس میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں دو افسران شاذر شمعون اور ثاقب سومرو بیرون ملک فرار ہوئے اس دوران شاذر شمعون کا انتقال ہوا۔ چار افسران غلام مصطفیٰ پھل ، آفتاب میمن ، جاوید حنیف،  دانش سعید جیل بھی جا چکے ہیں۔ اعجاز بلوچ اور سمیع صدیقی کو زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات میں اپنے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں