میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان سے جھڑپوں میں57 افغان اہلکار ہلاک

طالبان سے جھڑپوں میں57 افغان اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۰

افغانستان کے مختلف حصوں میں طالبان جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 57اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شیئر کریں

افغانستان کے مختلف حصوں میں طالبان جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 57اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی صوبے اروزگان کے نائب گورنر سید محمد سعادت نے کہا کہ رات گئے صوبے میں طالبان جنگجوں کے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے24اہلکار ہلاک ہوئے،اسی طرح صوبائی حکام نے بتایا کہ بغلان، تخار، ہلمند، کاپیسا، بلخ، میدان وردک اور قندوز صوبوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں اور وہاں بھی جانی نقصان ہوا،صوبہ بلخ کے گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہان نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کے جاسوسی ادارے کے تین اراکین کو یرغمال بنایا۔طالبان نے ان جھڑپوں میں اپنے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی تاہم پامیر ملٹری کور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قندوز، تخار اور بغلان میں ہونے والی جھڑپوں میں طالبان کے 54جنگجو مارے گئے۔میدان وردک کے حکومتی ترجمان محب اللہ شریف زئی نے کہا کہ صوبے میں جھڑپوں میں 26جنگجو ہلاک ہوئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران طالبان کے 24 صوبوں میں حملوں میں 98 شہری ہلاک اور 230 زخمی ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں