بوم بوم آفریدی نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کردی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کردی۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔سیاست سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہورہی ہے اور دل بھی چاہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک نے مجھے جو عزت، پیار اور نام دیا ہے اس ملک کے لیے میں، میرے بچے اور میرا خاندان سب کچھ قربان ہے ۔