شہر قائد میں 25 اور 26 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی
شیئر کریں
محکمہ موسمیات نے شہر قائدمیں 25 اور 26 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ بدھ کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔بحیرہ عرب میں ڈپریشن اب طوفان بن چکا ہے تاہم اس سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 510 کلو میٹر دور ہے اور یہ 24 اور 25 ستمبر تک اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں سے معتدل ہیٹ ویو کی صورتحال ہے جس دوران پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے ۔