میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیروت میں لاک ڈائون کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

بیروت میں لاک ڈائون کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاک ڈائون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے خلاف شہریوں نے گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں احتجاج کیا۔لبنان کے دیگر شہروں میں بھی شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور لاک ڈائون کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔واضح رہے کہ لبنان میں کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اور 670 سے زائد متاثر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں