میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے، انڈیا کو مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے، وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے، انڈیا کو مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے حوالے کر دیئے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کے ساتھ گزشتہ روزو یہاں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ان کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد ان کے حوالے کئے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناگزیر ہے، کیونکہ بھارت نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کے تمام دروازے بند کر رکھے ہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ صرف رواں برس کے دوران 600 کے قریب خلاف ورزیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ کو بتایا کہ صرف آج کے روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایل او سی پر چار شہری شہید ہوئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں، لیکن بھارتی مہم جوئی اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھرپور جواب دیا جائے گا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے 70 سال میں دنیا کو کئی تنازعات سے بچایا لیکن بدقسمتی سے اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی ظلم و جبر کا سامنا ہے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے ذریعے امن ممکن نہیں ٗ افغان عوام کو خود بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہو گا ٗ امریکی انتظامیہ سے مختلف سطح پر بات چیت ہوئی ہے، اپنے نکتہ نظر کو پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں