میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف، اسحاق ڈار کے جائیداد فروخت کرنے پر پابندی، نیب نے گھر کے باہر نوٹس چسپا کردیئے

نواز شریف، اسحاق ڈار کے جائیداد فروخت کرنے پر پابندی، نیب نے گھر کے باہر نوٹس چسپا کردیئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) نیب نے نواز شریف کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا ،جبکہ اسحاق ڈار کے لاہور کے گھر بھی نیب کا نوٹس موصول ہو گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں نہیں بیچ سکیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز نیب کی جانب سے رائیونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی عمرہ میں رہائشگاہ کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا ہے، جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور گلبرگ میں واقع گھر میں نیب کا نوٹس موصول ہو گیاہے دونوں نوٹسز کے متن میں کہا گیا کہ آپ اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد فروخت نہیں کر سکیں گے اس کے علاوہ ان نوٹسسز کی کاپیاں ڈی جی اینٹی ڈی جی ایس آئی پنجاب ایس ای سی پی ڈپٹی کمشنر لاہور ڈی ایچ اے اور تمام بنکوں کی برانچز کو بھی بھجوا دی گئیں ہیں تاکہ وہ اپنی جائیداد نہ بیچ سکیں واضح رہے کہ نیب نے نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی عمرہ پر نوٹس چسپاں کر دیا جس میں کہا گیا کہ نواز کی رہائشگاہ کسی کو بھی فروخت نہیں کی جائے گی۔ نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لاہور میں رہائشگاہ پر نوٹس بھیج دیا ہے نیب کی دفعہ 23آرڈیننس 999کے تحت یہ نوٹسسز جاری ہوئے ہیں اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نوٹس جاری ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں