میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری نثار نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی مخالفت کر دی

چودھری نثار نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی مخالفت کر دی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور چودھری نثار علی خان گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، سابق وزیر داخلہ نے شہباز شریف سے ہونی والی ملاقات میں نواز شریف کا مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کے پیغام پر صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف اور ان کی پارٹی کے بحران کی ذمہ دار مریم نواز اور اس کا مخصوص گروپ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب آج ہفتہ کو لندن روانہ ہوںگے جہاں پر چودھری نثار کے موقف سے نواز شریف کو آگاہ کریںگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے چودھری نثار کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا کہ وہ مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے کے حامی ہیں جس کا چوہدری نثار نے واضح طور پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں کسی صورت بھی کام نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ آج جو پارٹی اور نواز شریف کے حالات ہیں اور جن بحرانوں سے پارٹی گزر رہی ہے ان تمام کی ذمہ دار مریم نواز اور اس کا قریبی گروپ ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی مریم نواز کیخلاف ہیں، کیونکہ پہلے شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن خاندان میں چپقلش کے باعث پارٹی صدر کا فیصلہ تبدیل کرلیا گیا اس لئے شہباز شریف اور چودھری نثار ایک پیج پر ہیں۔ شہباز شریف آج ہفتہ کو چودھری نثار کا پیغام لیکر لندن روانہ ہوںگے اور وہاں پر بڑے بھائی نواز شریف کو آگاہ کریںگے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے لندن روانہ ہونے کے بعد چودھری نثار علی خان سے مختلف اوقات میں اراکین پارلیمنٹ اور سینئر رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں ہیں اور چودھری نثار کے موقف کی تائید کی ہے، امکان ہے کہ کچھ عرصے میں مسلم لیگ ن میں چودھری نثار علی خان کا ایک بہت بڑا گروپ سامنے آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں