میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم سے ملاقات، بلاول بھٹو کاپنجاب میں معاہدے پر عمل نہ ہونے کا شکوہ

وزیر اعظم سے ملاقات، بلاول بھٹو کاپنجاب میں معاہدے پر عمل نہ ہونے کا شکوہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جمعرات کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفدمیں شیری رحمان ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف جبکہ مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم سے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا کہ پنجاب حکومت میں پی پی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈیشن کمیٹیوں کا اجلاس اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں بلا لیا گیا ہے جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات حل کر لیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ چند روز میں اہم قانون سازی کرنے جا رہی ہے جس پر پیپلز پارٹی کو اعتمادمیں لیا گیا، اہم قانون سازی کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں