میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث شخص کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،نواز شر یف

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث شخص کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،نواز شر یف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نواز شریف کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث شخص کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں۔ اس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں مصروف تھے،آج عمران خان کو بچانے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔سب جانتے ہیں یہ شخص کرپٹ ہے اس نے ملک کو تباہ کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور عمران خان کو لانا ہے۔مجھے نا اہل کرانے اور میری حکومت ختم کرنے کی کوشش کی گئی،ہمارا خلاف کیا کچھ نہیں کیا گیا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں