میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، پٹہ مافیا سرغنہ شہزاد آرائیں کامنظور نظر افسر 4 عہدوں پر براجمان

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، پٹہ مافیا سرغنہ شہزاد آرائیں کامنظور نظر افسر 4 عہدوں پر براجمان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ مافیا سرغنہ شہزاد آرائیں نے اپنے منظور نظر افسر خالد جمالی کو 4 عہدوں کا چارج دلا رکھا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کے ذریعے ہی پٹہ سسٹم مافیا ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ پر نظر رکھتی ہے یاسین شر بلوچ کی دفتری تمام سرگرمیوں کی رپورٹنگ پٹہ سسٹم مافیا کی جانب سے لی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے اپنے منظور نظر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کو ادارے میں چار عہدوں کا چارج دیا ہوا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمالی کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ پروکومنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر پرسنل II اور ڈی جی کے پی ایس او کا چارج ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ خالد جمالی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی تمام دفتری سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور اس حوالے سے پٹہ سسٹم کو لمحہ بہ لمحہ خبر دیتے رہتے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ کونسی فائلیں منگوارہے ہیں اور کس کو کیا آرڈر دے رہے ہیں اس کی تمام رپورٹنگ خالد جمالی کے ذریعے کی جاتی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا کی مکمل نگرانی میں ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے ملاقات کے بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لیٹر نکالے لیکن ان کے لیٹر کو کسی ماتحت افسر نے اہمیت نہیں دی ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل یاسین کوپٹہ سسٹم مافیا سے جڑے ہوئے افسران کو بلاکر ان کو خود دے ہدایت دینے کا اختیار بھی نہیں ہے ڈائریکٹر جنرل اپنی سیٹ پر بیٹھ کر صرف وہی کام کرسکتے ہیں جس کا حکم پٹہ سسٹم دیتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں